سجدۂ سہو کے بعد قیام کر لیا
سوال
ایک شخص نے فرض نماز میں سجدہ سہو کرنے کے بعد التحیات بیٹھ کر نہیں پڑھی اور سیدھا غلطی سے اٹھ کھڑا ہو گیا، اب قیام کی حالت میں یاد آیا کہ تجھے بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیرنا تھا، تو ایسی حالت میں کیا کرے؟ یا اگر قیام کی حالت میں ہی سلام پھیر دے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ التحیات، درود اور دعا نہ پڑھے اور صرف کھڑے ہوتے ہی سلام پھیر دے تو کیسا ہے؟
جواب
اس کو چاہئے کہ بیٹھ کر التحیات پڑھ کر پھر سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرے، السجدة المتقدمة لا ترفع النقصان المتأخر.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔