دو رکعت پر قعدہ بھول کر کھڑا ہو گیا
سوال
تراویح میں اگر امام دو رکعت کے بعد نصف سے زائد کھڑا ہو جائے اور کچھ مقتدی کھڑے ہو گئے اور کچھ بیٹھ گئے تو امام کے نصف سے زائد کھڑا ہونے کے بعد پھر بیٹھنا چاہئے یا کھڑا ہو کر پڑھتا ہی رہے یا امام کے کھڑا ہونے کے بعد بیٹھنا فوراً ضروری ہے یہ چار رکعت دو رکعت ہی سمجھی جائیں گی؟
جواب
امام ایسی حالت میں بیٹھ جائے جب کہ قیام کے قریب ہو چکا تھا اور بعد میں سجدہ سہو کرے، ولوسها عن القعود الاخير كله او بعضه عاد مالم يقيدها بسجدة وسجد للسهو لتاخير القعودقوله ولوسها عن القعود الاخير ارادبه القعود المفروض شامی ص ۷۹ جا، اگر بغیر دورکعت پر قعدہ کئے ہوئے چار رکعت پڑھ لی تو یہ دو ہی شمار ہونگی۔ کذافی الکبیری ص ۳۹۰۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔