قعدہ اولیٰ بھولنے اور تیسری رکعت میں جہر کرنے سے سجدہ سہو
سوال
امام سہواً قعدہ اولیٰ کے بجائے رکعت ثالثہ کیلئے کھڑا ہو گیا اور فاتحہ بالجہر شروع کردی دیر بعد یاد آیا کہ یہ تیسری رکعت ہے اسلئے جہر بالقراۃ کے بجائے بالسر شروع کردی اور سجدہ سہو بھی کر لیا، آیا نماز صحیح ہوگئی یا نہیں؟ زید کہتا ہے کہ جس وقت یاد آیا تھا اسی وقت سلام پھیر دینا افضل ہے آیا زید کا قول صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں نماز صحیح ہوگئی، قعدہ اولی واجب ہے، اور تیسری رکعت میں اسرار واجب ہے۔ دو واجب بھول کر ترک کرنے سے ایک سجدہ سہو کافی ہو جاتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔