الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سنن ونوافل میں قعدہ اولی ترک ہونے میں سجدہ سہو

سوال

چار رکعت والی سنت کے قعدہ اولیٰ یا دو رکعت والی سنت و نفل کے اندر التحیات بھول جائے پھر اس حالت میں بیٹھ کے سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرے تو اس کی نماز ہوگئی یا نہیں؟

جواب

چار رکعت والی سنت میں قعدہ اولیٰ اور تشہد واجب ہے اس کے ترک سے سجدہ سہو لازم ہے اور نفل میں دورکعت پر قعدہ فرض ہے اسکے ترک سے نماز درست نہ ہو گی پس اگر تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہوگا تو سجدہ سے پہلے پہلے جب یاد آئے فوراً بیٹھ جائے اور سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو