الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قیام سے قعود کی طرف رجوع کرنے سے سجدہ سہو

سوال

چار رکعت فرض میں امام صاحب قعدہ اولیٰ کرنا بھول گئے اور تیسری رکعت کیلئے کھڑے ہو گئے پھر بیٹھ گئے اس میں رجوع من الاعلى الى الادنیٰ ہوا اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے صحیح ہوئی یا نہیں؟ امام صاحب گنہگار ہوں گے یا نہیں؟ امام ابو حنیفہ کا مسلک کیا ہے اور مفتی بہ قول کیا ہے؟

جواب

أرجح یہ ہے کہ اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی سجدہ سہو لازم ہوگا، یہ اعلیٰ سے ادنی کی طرف رجوع ہونا اعلیٰ کو ترک کرنے کیلئے نہیں بلکہ اعلیٰ کو کامل طریقہ پر ادا کرنے کیلئے ہے، وان عاد الساهي عن القعود الاول اليه بعدان استتم قائماً اختلف التصحيح في فساد صلوته وارجحها عدم الفساد قد بالغ في المنتقى في رد القول بالفساد وجعله غلطاً لانه تاخير لا رفض اھ مراقی الفلاح الطحطاوی ص ۲۵۴۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو