دو رکعت والی نماز میں بجائے قعود کے قیام کر لیا
سوال
نماز تراویح یا اور کوئی نماز جو دو رکعت والی ہو اس میں اگر کوئی بجائے قعود کے کھڑا ہو جائے پھر اس کو لوٹایا جائے یا وہ خود لوٹ جائے تراویح یا دیگر دورکعت والی نماز میں یہ صورت پائی گئی ہو اس صورت میں سجدہ سہو لازم ہے یا نہیں اور اگر لازم ہے اور نہیں کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟
جواب
جب دو رکعت والی نماز میں دو رکعت پوری ہونے پر قعدہ نہیں کیا بلکہ بھول کر کھڑا ہو گیا پھر از خود یاد آ گیا یا کسی مقتدی کے لقمہ دینے سے یاد آیا اور بیٹھ گیا تو سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرے ورنہ اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا۔ ولو سهى عن القعود الأخير عاد مالم يقيدها بسجدة وسجد للسهو لتأخير القعود اھ در مختار قوله عن القعود الأخير اراد به القعود المفروض أو ما كان آخر الصلوة.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔