قعدہ اولیٰ ترک کرنے سے نماز کا حکم
سوال
ایک امام مسجد چار رکعت فرض نماز کی امامت کرارہے تھے سہواً دو رکعت کے بعد بلا التحیات پڑھے اٹھ کر کھڑے ہو گئے باوجود لقمہ کے واپس نہیں لوٹے چار رکعت نماز پوری کر کے سجدہ سہو کر کے سلام پھیر دیا تو ایسی صورت میں نماز سجدہ سہو سے ہوگئی یا نماز دہرانی پڑے گی؟ اگر نماز ہوگئی تو کس ثبوت سے اور اگر نہیں تو کس ثبوت سے برائے مہربانی جواب کتاب وسنت کی روشنی میں دیجئے مشکور ہوں گا۔
جواب
نماز ہوگئی دہرانے کی ضرورت نہیں کذا فی الدر المختار صحیح البخاری ص ۱۶۳ ج ۱۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔