الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تشہد مکرر پڑھنا

سوال

تکرار تشہد سے قعدہ اخیرہ میں سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا ہے، آپنے جواب میں تحریر فرمایا ہے کہ یہ عمل ثنا اور دعا ہے مگر خلجان یہ پیدا ہوتا ہے کہ سلام کے ذریعہ سے نماز سے باہر ہونا واجب ہے، اس میں تاخیر ہوئی۔ اس وجہ سے سجدہ واجب ہونا چاہیئے اس خلجان کو رفع فرمایا جائے۔

جواب

قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود شریف اور دعاء ماثور ہے، دعائیں متعدد وارد ہوئی ہیں، ایسا نہیں کہ اقل قلیل پر کفایت کرے اور سلام پھیرنا اور نماز سے باہر ہو جانا فوراً واجب ہو جائے، اسلئے طویل دعا سے یا تکرار تشہد سے ایسی تاخیر نہیں ہوتی جس سے سجدہ سہو لازم آئے لیے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو