الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تراویح میں الم ترکیف سے پڑھنے کی ترکیب

سوال

بعض مسجدوں میں الم ترکیف سے جو تر اویح پڑھی جاتی ہے وہ الم ترکیف سے سورہ ناس تک مسلسل نہیں پڑھتے، بلکہ سورہ اخلاص تک پڑھتے ہیں اور پھر نویں رکعت میں دوبارہ الم ترکیف اور دسویں میں لإيلاف پڑھتے ہیں اور پھر گیارہویں میں اور بارہویں میں معوذتین پڑھتے ہیں، اور پھر تیرہویں رکعت سے ارأیت الذی سے پڑھتے ہیں، سورہ ناس تک مسلسل پڑھتے ہیں، دریافت طلب یہ امر ہے کہ الم ترکیف سے سوره ناس تک مسلسل کیوں نہیں پڑھتے جیسا کہ بحر الرائق شامی در مختار وغیرہ میں ہے الٹ پھیر کرنا بلا ترتیب کیسا ہے، اور اس سے ترتیب کو ترک کرنا چاہئے یا…

جواب

ایسا کرنے میں مصلحت ہے کہ ہر ترویحہ کی سورتیں ترتیب وار ہو جائیں اگر نویں دسویں میں معوذتین پڑھیں اور گیارہویں بارہویں میں الم ترکیف اور لایلاف پڑھیں تو شفعہ اولیٰ کی سورتیں موخر ہو جائیں گی اور شفعہ ثانیہ کی مقدم، اس سے ترویجہ میں ترتیب نہ رہے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو