الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تہجد اشراق اوابین کی رکعت

سوال

(۱) حدیث پاک میں اشراق کی دورکعت پر حج و عمرہ جیسا ثواب اور تمام أعضاء کی طرف سے دو رکعت پر صدقہ ہو جاتا ہے اور دو رکعت کے پڑھنے پر دن بھر کی ضرورتوں کی کفالت، تو دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا ان تمام فضائل کو حاصل کرنے کے لئے الگ الگ دو رکعت پڑھنی پڑے گی یا صرف دورکعت کافی ہیں۔ (۲) چاشت کی کتنی رکعتیں پڑھنی چاہئیں زیادہ سے زیادہ کتنی اور کم سے کم کتنی نیز تہجد کی کتنی رکعت ہیں تحریر فرماویں۔ (۳) اوابین کی چار رکعت ہیں یا اس سے زیادہ؟

جواب

(۱) اگر اشراق میں نیت کر لیں تو یہی دو رکعت ان سب مقاصد کے لئے ان شاء اللہ تعالیٰ کافی ہوں گی۔ لکل امرئ ما نوی (۲) چاشت کی چار یا آٹھ رکعات ہیں تہجد میں کثرت سے آٹھ کا ذکر ہے کم زیادہ میں بھی مضائقہ نہیں ہے (۳) مغرب کے بعد ۶ رنوافل ہیں ۲ بھی وارد ہیں، ترمذی شریف میں روایت موجود ہے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو