فجر کی سنت کے بعد تحیۃ المسجد
سوال
میرا عقیدہ ہے کہ صبح کی سفیدی ہونے کے بعد جب سے ایک روزہ دار کیلئے کھانا پینا بند ہو جاتا ہے صرف دو رکعت سنت ہی ادا کرنی ہے اس کے علاوہ کوئی نوافل اشراق تک پڑھنی جائز نہیں ہیں کیا صبح کی سنت گھر ادا کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہوتے وقت تحیۃ المسجد دو رکعت ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب
فجر کے وقت میں جب کہ سنت گھر پر ادا کر لی تو مسجد میں جا کر تحیۃ المسجد نہ پڑھیں، جو فرض پڑھیں گے اسی سے تحیۃ المسجد ادا ہو جائے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔