الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا

سوال

نوافل بیٹھ کر پڑھنا کیسا ہے؟ اور وتر کے بعد بیٹھ کر نفل پڑھنا کیسا ہے؟ اس میں کتنا ثواب ہے؟ رکن الدین میں مستحب لکھا ہے۔ یہ کتاب کیسی ہے؟

جواب

نوافل بیٹھ کر پڑھنے میں ثواب نصف ملتا ہے بہ نسبت کھڑے ہو کر پڑھنے کے۔ اس قاعدہ کلیہ سے وتر کے بعد کی نفلیں مستثنی نہیں حضرت نبی اکرم ﷺ کیلئے بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب میں کمی نہیں رکن دین میں کہیں کچھ مسائل ایسے بھی ہیں جو کہ فقہ حنفی اور اہل سنت والجماعت کے نزدیک قابل تسلیم نہیں اس کتاب کی اصلاح بھی شائع ہوئی تھی اس کا نام ہے اصلاح رکن دین حوالہ۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو