ایک اعرابی غلطی سے نماز کا حکم
سوال
امام صاحب نے نماز جمعہ میں سورہ دہر پڑھی۔ اس میں مذکورا کی جگہ مذکور“اور”کفوراً کی جگہ”کفور“پڑھا۔ یعنی راء کو ساکن کر کے پڑھا۔ ایک مقتدی نے لقمہ بھی دیا۔ لیکن امام صاحب نے لقمہ نہیں لیا۔ اب عرض ہے کہ نماز درست ہوئی یا نہیں؟
جواب
اس اعرابی غلطی سے معنی نہیں بگڑے اس لئے نماز فاسد نہیں ہوئی ہے لقمہ دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ جس نے لقمہ دیا اسکی نماز بھی فاسد نہیں ہوئی۔ والبسط في الطحطاوي على مراقی الفلاح ص۱۸۶۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔