الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز میں ٹوپی عمامہ سے کھلی رہنے کا حکم

سوال

امام صاحب پنج وقتہ نماز پڑھاتے ہیں اور سر پر دو پلی ٹوپی اوڑھتے ہیں اور ٹوپی پر عمامہ باندھتے ہیں لیکن عمامہ سے ٹوپی سر پر کھلی رہتی ہے جس پر بعض نمازیوں کو اعتراض ہے اور کہتے ہیں کہ عمامہ سے ٹوپی کھلے رہنے سے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے۔ بعض مقتدی حضرات امام صاحب سے متفق ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹوپی کھلے رہنے سے نماز میں کوئی خرابی نہیں ہوتی براہ کرم اس مسئلہ کو صاف کر دیں کہ کون حق پر ہے؟

جواب

جولوگ عمامہ پر ٹوپی کھلے رہنے پر اعتراض کرتے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ اعتراض کی کیا وجہ ہے نیز جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ عمامہ سے ٹوپی کھلی رکھنا مکروہ تحریمی ہے ان سے دریافت کیا جائے کہ کس کتاب میں مکروہ تحریمی لکھا ہے۔ نماز میں جو چیزیں مکروہ ہیں ان کو فقہ کی کتابوں میں لکھ دیا گیا ہے اور اس چیز کو اس میں شمار نہیں کیا گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو