روپیہ پیسہ کے ساتھ نماز کا حکم
سوال
تصویر گھر میں رکھنے کی جو ممانعت احادیث میں ہے اکثر لوگ اس پر حجت قائم کرتے ہیں کہ وہ ہاتھ سے بنی ہوئی تصویر کی ممانعت ہے فوٹو کی نہیں ہے دوسرے یہ کہتے ہیں کہ جس پر ذی روح کی تصویر ہو جیسے روپے پیسے اسے پاس رکھنا اور پاس ہوتے ہوئے نماز کیسے ادا ہو سکتی ہے ہر دو باتوں کا جواب خوب اچھی طرح سے دیجئے۔
جواب
ہاتھ سے بنی ہوئی تصویر اور فوٹو سے بنی ہوئی دونوں کا شرعاً ایک حکم ہے پیسے روپے پر اولاً تو تصویر چھوٹی ہے جس کا کوئی اعزاز نہیں ہوتا دوسرے جیب یا کسی اور کپڑے میں نماز کے وقت مخفی رہتی ہے سامنے نہیں ہوتی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔