الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گھر میں محارم کے ساتھ محاذات

سوال

اگر مرد اپنے گھر میں جماعت کرائے اور اس کے پیچھے ماں بہن بیٹی اقتداء کریں اور جب وہ سجدہ میں جائیں تو ان میں سے کسی ایک کا سر مرد کے پاؤں سے لگ جائے تو کیا دونوں میں سے کسی کی نماز فاسد ہو جائے گی؟ (۲) اگر اسی طرح گھر کی جماعت میں بیوی بھی شریک ہو اور سجدہ کے وقت بیوی کا سر مرد کے پاؤں سے (بقدر ایک رکن) لگ جائے تو کیا کسی کی نماز فاسد ہو گی؟

جواب

اس طرح کسی کی نماز فاسد نہیں ہوگی یہ محاذاة مفسدہ کی صورت نہیں۔ لو اقتديت به متاخرة عنه بقد مها صحت صلاتهما وان لزم منه محاذاة بعض اعضائها لقدمه او غيره في حالة الركوع او السجود لان المانع ليس محاذاة اى عضو منها لاى عضومنه ولا محاذاة قدمه لای عضو منها بل المانع محاذاة قد مها فقط لاى عضو منه اھ ردالمختار ص ۴۲۳

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو