اللہ کے شروع میں مد
سوال
ایک امام بجائے اللہ اکبر کے اللہ اکبر پڑھتا ہے۔ اس کو کہا گیا کہ تم صحیح پڑھا کرو تو وہ کہتا ہے کہ میں اپنے نزدیک بالکل اللہ اکبر ہی پڑھتا ہوں۔ مگر تمہیں اللہ اکبر معلوم ہوتا ہے حالانکہ وہ کبھی اللہ اکبر صحیح کہتا ہے اور کبھی غلط اب اس امام کے پیچھے نماز پڑھنی درست ہے یا نہیں میں نے اس کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑ رکھی ہے جیسا حکم ہو کروں۔
جواب
اگر امام مذکور الله اکبر میں اللہ کے شروع میں الف پر مد پڑھتا ہو اور اس کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا تو ایسی حالت میں اس کی نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ اگر تکبیر تحریمہ میں ایسا کرتا ہے تو نماز کا شروع کرنا صحیح نہیں ہوا۔ اگر علم ہوتا ہے اور جانتا ہے کہ اس سے معنی میں کیا خرابی ہے تو پھر قصداً ایسا کرنے سے کفر کا خوف ہے لو مدالف الله لا يصير شارعاً خيف عليه الكفران كان قاصدا.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔