الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حرمین شریفین میں محاذات

سوال

حرمین شریفین میں حج کے موقعہ پر بھیڑ کے سبب عورتیں مردوں کے ساتھ مل کر نماز فرض شروع کر دیتی ہیں تو ایسے موقع پر کئی صورتیں ہوتی ہیں۔ (۱) سامنے اگلی صف میں عورت ہے۔ (۲) بغیر فصل دائیں اور بائیں ہے۔ (۳) ایک آدمی کے فصل سے دائیں اور بائیں ہے۔ (۴) عین پیچھے ہے۔ (۵) آگے ایک دوصف بعد ہے۔ تو ان صورتوں میں سے کس کس میں نماز درست ہوگی؟

جواب

حنفیہ کے نزدیک عورت اگر جماعت میں شریک ہو تو اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ امام نے عورت کی امامت کی نیت کی ہو۔ ایسی حالت میں عورت اگر دائیں یا بائیں ہو متصلاً یا سامنے ہو تو اس مرد کی نماز فاسد ہو جائے گی جس کے دائیں یا بائیں یا آگے ہے۔ اگر دائیں یا بائیں فاصلے سے ہے یا پیچھے ہے تو اس مرد کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو