نماز میں چلنے سے نماز کا حکم
سوال
امام محسن مسجد میں مع مقتدیوں کے نماز ادا کر رہے ہیں اسی حالت میں بارش ہونے لگی تو ایسی صورت میں کیا امام اور مقتدیوں کو اجازت ہے کہ نماز کے اندر اندر اس مقدار میں چلیں کہ دالان مسجد میں داخل ہو کر بارش سے بچ سکیں جواب مفصل اور مدلل مرحمت فرمائیں؟
جواب
اگر مسجد کے صحن سے دالان تین قدم کے فاصلے پر ہے اور اس طرح چل کر وہاں پہونچیں کہ درمیان میں وقفہ نہ کریں بلکہ مسلسل چلیں تو نماز فاسد ہو جائے گی اگر ایک قدم چل کر ایک رکن کی مقدار ٹھہر جائیں پھر چلیں پھر ٹھہر جائیں پھر چل کر پہونچیں تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔ اگر فاصلہ اس سے کم ہے تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔