نماز میں داڑھی کو ہلاتے رہنا
سوال
اگر کوئی امام نماز کے دوران لگا تار داڑھی کو آگے پیچھے ہاتھ سے ہلاتے رہیں ٹائم ولد دیکھنے کے لئے اور بعض اوقات نماز کے دوران ایسا محسوس ہو کہ یہ نماز کی حالت میں نہیں اور اکثر دونوں ہاتھ سے کپڑے درست کرتا ہو تو ایسے امام کے لئے شرعی کیا حکم ہے؟
جواب
یہ امور خشوع وخضوع کے خلاف ہیں۔ ایک رکن میں اگر تین بار ہاتھ اٹھا کر داڑھی کو آگے پیچھے کیا تو بعض فقہاء نے اس کو عمل کثیر قرار دیا ہے جو کہ مفسد صلوٰۃ ہے اسی طرح کوئی ایسا کام کرنا کہ دیکھنے والے سمجھیں کہ یہ نماز میں نہیں یہ بھی عمل کثیر ہے امام صاحب کو چاہئے کہ پوری احتیاط رکھیں اور سنت کے مطابق نماز پڑھایا کریں ورنہ امکان ہے کہ مقتدی ان کو الگ کردیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔