عشاء میں قراءت طویل کرنا
سوال
عشاء کی نماز میں تین چار رکوع کی مقدار قراءت طویل کرنا کیسا ہے خصوصاً ایسی صورت میں کہ عموماً مصلیوں کو اس قسم کے طول قراءت کی شکایت ہو، بینوا وتوجروا۔
جواب
عشاء کی نماز میں اوساط مفصل یعنی سورہ بروج سے لم یکن تک بیچ کی سورتیں پڑھنا مسنون و مستحب ہے اگر مقتدی راغب ہوں تو اس سے طویل قرات بھی جائز ہے۔ اگر مقتدی راغب نہ ہوں بلکہ چھوٹی سورتوں کو پڑھنے سے خوش ہوں تو قراءت مختصر کرنی چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔