نماز میں پوری سورت سے کچھ کم پڑھنا
سوال
نماز میں حضور ﷺ سے سورتیں ہی پڑھنا ثابت ہے یا کہیں مختلف بھی پڑھنا ثابت ہے یعنی کوئی رکوع کسی سورت کا اور کوئی رکوع کسی سورت کا؟
جواب
حضور ﷺ سے ایک رکعت میں پوری سورت پڑھنا بھی ثابت ہے اور ایک سورت سے کم پڑھنا بھی ثابت ہے۔ بخاری شریف ص ۱۰۶ ج ۱ میں ہے عن عبدالله بن السائب قرأ النبي صلى الله عليه وسلم المؤمنون في الصبح حتى اذا جاء ذکر موسى وهارون او ذکر عیسیٰ اخذته سعلة فركع الخ.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔