مقدار قراءت
سوال
نماز میں کتنی مقدار قراءت فرض کتنی واجب اور کتنی سنت ہے؟
جواب
ایک آیت کی مقدار فرض ہے الحمد اور کوئی سورۃ یا تین آیات یا ایک آیت طویلہ واجب ہے۔ حضر میں مفصلات کا پڑھنا سنت ہے۔ یعنی فجر و ظہر میں سورہ حجرات سے آخر بروج تک کوئی سورۃ اور عصر وعشا میں اس کے بعد سے لم یکن تک اور مغرب میں اس کے بعد سے ختم تک اس کے علاوہ بھی کبھی کبھی مخصوص سورتوں کا پڑھنا ثابت ہے لیکن مقتدیوں کے حال اور وقت کی رعایت لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔