الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسری رکعت کو پہلی سے طویل کرنا

سوال

زید نے نماز فجر کی اول رکعت میں سورہ قلم کا اخیر رکوع تلاوت کیا اور دوسری رکعت میں پوری سورۂ قیامہ تلاوت کی دریافت طلب امر یہ ہے کہ در صورت ہذا نماز میں کیا زیادتی ہوئی اور کیا کمی ہوئی برائے مہربانی مع حوالہ کتاب اللہ و کتب احادیث معتبرہ و کتب فقہ سے مفصل مدلل تحریر فرمائیے گا؟

جواب

افضل اور مستحب یہ ہے کہ ہر رکعت میں مستقل سورت پڑھی جائے اور فجر کی پہلی رکعت کا طویل کرنا دوسری سے بہتر ہے اور اس کا عکس مکروہ ہے۔ یعنی دوسری طویل کی جائے اور پہلی قصیر لیکن معمولی طور پر فجر کی کبھی دوسری رکعت طویل ہو جائے تو مکروہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو