قراءت کے اخیر لفظ کو رکوع کی تکبیر کے ساتھ ملانا
سوال
امام کا سورہ فاتحہ کے بعد سورہ یا آیت کے آخری لفظ پر وقف نہ کرنا بلکہ اللہ اکبر کے ساتھ وصل کر کے رکوع کو جانا (مثلاً وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ اللَّهُ أَكْبَر سنت کے موافق ہے یا نہیں
جواب
اگر آخری لفظ ثناء پر ختم ہو تو اس کو رکوع کی تکبیر کے ساتھ وصل کرنا اولیٰ ہے اگر ایسا نہ ہو تو وقف کر کے تکبیر کہنا اولی ہے۔ ذكر في التاتر خانية تفصيلاً حسناً وهوانه اذا كان آخر السورة ثناء مثل وكبره تكبير افالوصل اولیٰ والا فالفصل اولى مثل ان شانئك هو الابتر فيقف ويفصل ثم يكبر للركوع. الشامي ص ۳۳۱ ج ۱۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔