امام صاحب کا کھانے کے لئے در در جانا!
سوال
ہمارے محلے کی مسجد میں جو امام نماز پڑھاتے ہیں منجانب محلہ کھانے کا انتظام ہے جس کو اب تک خود امام صاحب محلے کے گھروں پر جا کر لاتے ہیں، بسا اوقات ایک وقت کے کھانے کے لئے ان کو بار بار دروازہ یا زنجیر کھٹکھٹانا پڑتا ہے اور ایسا بھی کثرت سے ہوتا ہے کہ اہل خانہ کی طرف سے بے جا کلمات تک سننا پڑتا ہے۔ تو کیا امام صاحب کے لئے مناسب ہوگا کہ مسجد کے متولی صاحب سے کھانے کا معقول نظم کرائیں۔ کیونکہ مسجد کی اپنی جائیداد اور معقول آمدنی بھی ہے، اسی طرح مؤذن صاحب کو علاوہ کھانے کے دس روپیہ ماہوار مسجد کے سرمایہ سے دیا جاتا ہے؟
جواب
مذکورہ صورت یقیناً امام صاحب کے منصب کے خلاف ہے، متولی صاحب ان کا انتظام کریں اور کھانا امام صاحب کے پاس پہونچا دیا کریں امام صاحب کو خود در در پر نہ جانا پڑے اور جب کہ مسجد کی آمدنی میں اللہ تعالیٰ نے وسعت دے رکھی ہے تو امام صاحب کے لئے تنخواہ کا انتظام بھی کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔