امام کے دروازہ پر جا کر سوتے کو جگانا
سوال
امام صاحب کا گھر بالکل مسجد سے متصل ہے اور امام صاحب گھر پر سور ہے ہوں تو امام صاحب کو مقتدی پکار کر یا گھر جا کر بلا سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر بلا سکتے ہیں تو اس میں کوئی قباحت تو نہیں؟
جواب
اگر اتفاقیہ ایسی نوبت آجائے تو دروازے پر جا کر جگا دیا جائے اس کی عادت نہ ڈالی جائے۔ (مطلب یہ ہے کہ امام کو خود ہی وقت پر اٹھنے اور مسجد پہونچنے کا اہتمام کرنا چاہئے کبھی اتفاق سے بیدار نہ ہوسکیں تو مؤذن یا مقتدی جا کر بیدار کر دیں اس میں مضائقہ نہیں)۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔