الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسرے کے گھر پان لگا کر کھانے والے کی امامت

سوال

ہمارے گاؤں میں ایک عالم بچوں کو تعلیم دیتے ہیں، اور امام بھی ہیں کبھی کبھی ظہر و عصر مدرسہ میں پڑھتے ہیں اور کبھی مسجد میں اسی لئے ان کا انتظار نہیں کیا جاتا ہے۔ ایک دن کا ذکر ہے عصر کی نماز پڑھ کر ایک آدمی کا دروازہ بند تھا، مولوی صاحب دروازہ کھول کر پان کھا کر آئے تو انہوں نے دیکھا اور کہا کہ چچا جب بھی ہمارے گھر میں ہوتا ہے تب پان لگا کر کھا لیتے ہیں، اتنا مہنگا پان ہے جس کو کھانا ہو وہ اپنے پاس رکھے اور ابھی کوئی دیکھے تو ہمارے اوپر الزام لگائے گا یہ آواز جب ہم نے سنی تو ناظم سے کہا اور چار چھ آدمیوں سے کہا کہ…

جواب

بے تکلفی کی بناء پر اگر پان وہاں سے کھا لیا اور یہ نا گوار ہے تو امام صاحب کو کہدیا جائے کہ آپ کا یہ طریقہ ٹھیک نہیں آئندہ ایسا نہ کریں۔ ان امام صاحب کو بھی چاہئے کہ ایسی روش اختیار نہ کریں جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچے۔ بہر حال اتنی بات کو سمجھا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں جس سے امام کو بدل کر دوسرا امام بلانا ضروری ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو