امام صاحب کا اعلان کہ جس سے میں ناراض اس سے خدا نا راض
سوال
دو شخصوں میں کوئی رنجش تھی، ان میں سے ایک نے بعد نماز جمعہ اعلان کیا کہ جس سے میں ناراض ہو جاؤں گا اس سے خدا ناراض ہو جائیگا اور ان دونوں میں سے ایک امام ہے اور ایک مقتدی۔ اعلان کرنے والا امام ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے جائز ہے یا نا جائز؟
جواب
اگر ناراضگی کی وجہ کچھ ایسی ہی ہے جس سے خدائے پاک بھی ناراض ہو تو اس اعلان کی وجہ سے اس امام کے پیچھے نماز کو نا جائز نہیں کہا جائیگا۔ البتہ اعلان کا یہ طریقہ غلط ہے کیوں کہ اس میں اپنی ناراضگی کو اصل قرار دیا گیا ہے، اگر اس طرح بات کہی جائے کہ جس سے خدا ناراض ہے اس سے میں ناراض ہوں تو فی نفسہ بات صحیح ہے، لیکن بجائے اعلان کے اس کو تفہیم کرنا امید ہے کہ نافع ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔