تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز!
سوال
زید قوم کا ایک فرد ہے وہ اس لائق ہے کہ امامت کر سکے مگر وہ مجبوراً صدقات واجبہ کی رقم لے کر کھاتا ہے ایسی حالت میں اس کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر یہ چیزیں امامت کے عوض نہیں لیتا تو اس کی امامت درست ہے، امامت یا کسی دوسرے کام کے عوض میں فطرہ وچرم قربانی کی قیمت لینا اور دینا درست نہیں۔ اگر زبان سے معاوضہ کا تذکرہ نہ کیا جائے لیکن حال یہ ہو کہ اگر اس کو یہ چیزیں نہ دیں تو وہ ناراض ہوا اور اپنا حق سمجھ کر مطالبہ کرتا ہو نہ دینے کی صورت میں امامت ترک کرنے پر آمادہ ہو تو یہ بھی معاوضہ کی صورت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔