امامت معذور
سوال
معذور کی امامت کا کیا حکم ہے بہشتی گوہر میں تحریر ہے کہ ریح سلس البول وغیرہ جس میں ہوں اس کی اقتداء جائز نہیں جب کہ مقتدیوں میں طاہر ہو اور اگر کوئی شخص طاہر نہ ہو تو اس کی اقتداء جائز ہے نیز جس شخص کو ایسا مرض ہے کہ جس وقت ان کو محسوس ہوتا ہے تو وہ اعلان کرتے ہیں اور نماز کا اعادہ ہو جاتا ہے اور اگر کسی وقت ان کو محسوس نہ ہو اور حدث ہو جاوے تو کیا حکم ہے؟
جواب
معذور کی اقتداء طاہر کو کسی طرح جائز نہیں۔ ہاں طاہر کی اقتداء معذور کو جائز ہے اور ایک معذور کا اقتداء دوسرے معذور کو جائز ہے۔ بشرطیکہ دونوں ایک ہی عذر میں مبتلا ہوں۔ اگر دونوں کا علیحدہ علیحدہ ہے تو جائز نہیں کہ بہشتی گوہر کی عبارت یہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔