نداف (دھنے) کی امامت
سوال
زید نداف ذات سے تعلق رکھتا ہے البتہ اس میں امامت کی صلاحیت بہ نسبت وہاں کے اور لوگوں کے زیادہ ہے وہ بعض اوقات امامت بھی کرتا ہے لیکن لوگ اسے کم درجے کا مسلمان تصور کر کے اقتداء سے گریز کرتے ہیں تو کیا گریز کرنا درست ہے، کیا اسلام ذات پات کو کوئی حیثیت دیتا ہے۔ ندافی یا اس قسم کا کوئی پیشہ اختیار کرنے سے مسلمان کی ذات میں اونچائی نیچائی ہوسکتی ہے؟
جواب
ندافی کا پیشہ دیانت داری کے ساتھ ہو تو نا جائز نہیں ہے اس کو حقیر وذلیل سمجھنا غلط اور خلاف شرع ہے، جس میں امامت کے اوصاف موجود ہوں اس کے پیشہ کی وجہ سے ہرگز درست نہیں کہ اس کی اقتداء سے گریز کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔