الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو امام تنخواہ لینے کے باوجود نماز نہ پڑھائے اس کا حکم!

سوال

ایک جامع مسجد کے امام سے مقتدی اس لئے ناراض ہے کہ وہ کبھی وقت پر نماز نہیں پڑھاتے اور جب مقتدی عرض کرتے ہیں کہ آپ جماعت میں پابندی سے تشریف لا کر نماز پڑھائیں تو فرماتے ہیں کہ میں مدرسہ میں تنخواہ پاتا ہوں اس لئے مسجد کی امامت کا پابند نہیں۔ حالانکہ ہر سال ان کو رمضان المبارک میں بڑی رقم پیش کی جاتی ہے۔

جواب

جو امام تنخواہ لینے کے باوجود پابندی نہ کرے اور نماز پڑھانے سے انکار کر دے اور کہہ دے کہ میں مدرسہ سے تنخواہ پاتا ہوں امامت کا پابند نہیں تو وہ امامت کی تنخواہ کا حقدار نہیں، نمازیوں کو چاہئے کہ اپنے امام کا مستقل انتظام کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو