خائن کی امامت
سوال
امام صاحب حج کو گئے مسجد کا گھنٹہ لانے کے لئے پیسے دیئے گئے، انہوں نے بمبئی میں لا کر بیچ دیا اور کم روپے کا بمبئی سے خرید کر مسجد میں دے دیا۔ ایسے امام کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
جواب
جو گھنٹہ مسجد کے روپئے سے خریدا اس کو فروخت کر کے خود نفع کمانا جائز نہیں، یہ خیانت ہے، پھر جو پرانا گھنٹہ خرید کر دیا ہے اگر وہ مسجد کے لئے مناسب ہو تو اس کو رکھ لیا جائے اور جو نفع پہلے گھنٹہ کو فروخت کرنے سے ملا ہے وہ بھی مسجد کے واسطے لے لیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔