الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو امام دینی وعظ کی اجازت نہ دے سیاسی تقریروں کی اجازت دے

سوال

جو امام ملت سے غداری کرے۔ جو مسجد میں دینی وعظ خدا اور رسول کے ذکر کی اجازت نہ دے دینی وعظ اور جلسوں سے اس کو تکلیف ہوتی ہے بے شرع لوگوں کو سیاسی جلسوں کی اجازت دے اور ان کی ہر طرح مدد کرے جو بڑے متکبر اور مغرور ہوں، غریب اور کمزور کو دھونس دیں کیا ان کی یہ باتیں ٹھیک ہیں۔ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

یہ مسئلہ تو اتنا صاف ہے کہ ہر شخص جانتا ہے۔ دریافت کرنے کی ضرورت نہیں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کوئی مسلمان خاص کر امام ان امور کا کیسے مرتکب ہو سکتا ہے دینی وعظ اور خدا اور رسول کے ذکر کی اجازت نہ دے اور اس کو اس سے تکلیف ہوتی ہو۔ واللہ اعلم

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو