جھوٹ بولنے والے اور غیبت کرنے والے کی امامت
سوال
زید نے جھوٹ غیبت بکر کی کی تو کیا زید قابل امامت ہے؟ بینوا توجروا
جواب
جھوٹ اور غیبت نا جائز ہے لہذا زید کو اس سے توبہ ضروری ہے اگر زید توبہ نہ کرے بلکہ جھوٹ اور غیبت پر اصرار کرے تو اس کو امام نہ بنایا جائے بشرطیکہ دوسرا شخص اس سے بہتر امامت کے لائق ہو اور زید کو امامت سے علیحدہ کرنے میں فتنہ فساد یا مسجد کی ویرانی کا خوف نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔