خالہ بھانجی کا ایک شخص سے نکاح پڑھانے والے کی امامت
سوال
ایک پیش امام مسجد ناظرہ حافظ ہے صحیح سے قرآن وقراءت نہیں پڑھ سکتا ہے۔ نماز جمعہ بھی وہی پڑھاتے ہیں جو کہ خطبہ میں پڑھتے ہیں۔ ہر روز پنجگانہ اذان بلا وضو کے دیتے ہیں چند اشخاص اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ بلا وضو اذان دینا ٹھیک نہیں لیکن امام صاحب اس پر اصرار کرتے ہیں کہ بلا وضوء اذان دینا جائز ہے اور صحیح ہو جاتی ہے اور وہ پیش امام عقائد نکاح سے بالکل واقفیت نہیں رکھتے۔ ایک نکاح امام صاحب موصوف نے ناجائز پڑھا دیا ہے۔
جواب
آپ نے لکھا ہے کہ ایک پیش امام مسجد ناظرہ حافظ ہے۔ اس کا مطلب میں نہیں سمجھا ناظرہ حافظ کسے کہتے ہیں۔ قراءت قرآن شریف میں کیا غلطی کرتے ہیں۔ اس کو لکھئے کیوں کہ بعض غلطی معمولی ہوتی ہے اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی اور بعض غلطی سخت ہوتی ہے کہ اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ خطبہ کے متعلق کیا لکھا ہے سمجھ میں نہیں آیا صاف صاف لکھئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔