غیر مطلقہ کا نکاح پڑھانے والے کی امامت
سوال
ایک امام نے ایک شخص کے گھر میں اسکی سگی ہمشیرہ کا نکاح بغیر طلاق کر دیا اگر چہ لوگوں نے منع بھی کیا اور اس نے بعد میں اقرار کر کے توبہ بھی کر لی ہے تو اب اسکی امامت جائز ہے یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں وہ نکاح صحیح نہیں ہوا کیوں کہ جب تک پہلا شوہر زندہ ہے اور اس نے طلاق وغیرہ بھی نہیں دی تو اس کی عورت کا نکاح کسی جگہ شرعاً درست نہیں اور امام نے جو باوجود علم کے وہ نکاح پڑھایا تو امام گنہگار ہوا اور لوگوں کے سمجھانے سے نہ ماننے کی وجہ سے اور سخت گناہ ہوا لہذا ایسے شخص کو امام بنانا مکروہ ہے۔ جب کہ کوئی دوسرا شخص اہل امامت موجود ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔