الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جھگڑالو اور فسادی کی امامت!

سوال

گذارش ہے کہ اس سے قبل خط روانہ کر چکا ہوں اس میں آپ نے پانی کے متعلق تو تحریر کر دیا لیکن حافظ جی کے متعلق کچھ نہیں تحریر کیا۔ جو حافظ جھگڑے فساد گالی وغیرہ سے پیش آتا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے۔ ان کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں ہوگی؟

جواب

بے وجہ جھگڑا فساد کرنا اور گالی دینا بہت برا ہے، امام اور مقتدی سب کو اس سے باز آنا چاہئے توبہ کرنا چاہئے جو نمازیں اس امام کے پیچھے پڑھی گئی ہیں ادا ہو گئیں ہیں آئندہ ایسا نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو