الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گالی دینے والے امام کے پیچھے نماز!

سوال

ایک مسجد کا امام اگر کسی مولانا صاحب کو حرام زادہ یا حرام خور اور گدھے کی طرح چلاتا ہے وغیرہ کہہ کر گالی دے تو اس سے امام صاحب کو کسی قسم کا گناہ ہو سکتا ہے یا نہیں اور اب گالی دینے کے بعد جتنے دن وہ نماز پڑھایا ہے ان نمازوں کی حالت کیا ہوگی اور کیا امامت میں کوئی نقص پیدا ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

معمولی مسلمان کو گالی دینا بھی فسق ہے۔ سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقَ الحدیث عالم دین کو اگر بلا وجہ گالی دے تو ایمان کا خطرہ ہے۔ امام صاحب کو اس کا تدارک ضروری ہے معافی مانگیں توبہ کریں ورنہ امامت سے علیحدہ کئے جانے کے مستحق ہوں گے اور ان کو امام بنانا جائز نہ ہوگا جو نمازیں پڑھی جا چکی ان کا اعادہ لازم نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو