گالی کی عادت والے کی امامت!
سوال
جس آدمی کی عادت ہو کہ وہ بات کرنے میں گالی دیتا ہو اور مقتدیوں کو گالی دیتا ہو منافق کہتا ہو تو کیا وہ شخص امامت کے قابل ہے؟
جواب
یہ وصف ہرگز امامت کے لئے زیبا نہیں اس کا منصب جلیل ہے شان امامت کے خلاف ہے اس کو اصلاح کرنی چاہئے ورنہ تو وہ امامت سے الگ کئے جانے کے قابل ہوگا۔ تنبیہ: مقتدیوں کے لئے سخت ابتلا ہوتا ہے جب ان کو ایسے امام ملتے ہیں حق تعالیٰ کی رحمت ہو تو مقتدی بھی اچھے ہوں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔