جو امام لڑکے کا بوسہ لے اس کی امامت!
سوال
ایک شخص دو سال سے امام ہے اور بچوں کو تعلیم بھی دیتا ہے ایک بچہ جو نہایت خوبصورت ہے اس کو کمرہ میں لے جاتے تھے اور بوسہ لیتے تھے، ایک مرتبہ اس بچے نے شکایت کی کہ امام صاحب نے میرا بوسہ لیا ہے، امام صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں اس کو بیٹا سمجھ کر بوسہ لیا ہوں اور مصری لوگ بھی بوسہ لیتے ہیں، میں کیوں جھوٹ بولوں، اس پر مسجد میں ہنگامہ ہوا اور دو پارٹیاں بن گئیں بعدۂ اس کو مسجد سے الگ کر دیا گیا، اب وہ پھر آنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ بہت سے نمازی ان کو لانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
جواب
اگر امام صاحب سے بہتر صحیح العقیدہ مسائل نماز اور طہارت سے واقف صحیح پڑھنے والا متبع سنت دوسرا امام مل جائے تو سابق امام کو دوبارہ لانے اور امام بنانے پر ہرگز اصرار نہ کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔