الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ناچ گانے میں شرکت کرنے والے کی امامت!

سوال

امام نماز پڑھا کر گھر چلا گیا محلہ میں ناچ گانا یا بھیڑ ہورہی تھی، محلہ کے کافی مسلمان اس میں شرکت فرما تھے، اس مجلس میں روشنی کی ضرورت تھی ایک شخص نے کہا گیس جلالو، مگر حاضرین میں جتنے لوگ تھے گیس جلانا نہیں جانتے تھے لوگوں نے کہا کہ امام صاحب کو بلا لو وہ جلا دیں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا اور پھر امام صاحب واپس گھر چلے گئے، اب محلہ کے ایک سود خوار حاجی صاحب کہتے ہیں کہ ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں ہوگی علیحدہ نماز پڑھتا ہے۔

جواب

ناچ وغیرہ کام کرنا اور اس میں شریک ہونا گناہ ہے جو لوگ اس میں شریک تھے سب ہی گنہگار ہوں گے، گیس جلانے کے لئے امام صاحب کو بلانا اور بھی غلط ہے۔ ان کے بلانے پر امام صاحب نے گیس جلا دیا، اگر نہ آتے تو اس کے سب مخالف ہو جاتے ابھی تو ایک ہی آدمی مخالفت کرتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو