الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بلاٹوپی وعمامه امامت

سوال

ایک امام جب امامت کرنے لگا تو اس کے سر پر نہ پگڑی تھی اور نہ ٹوپی صرف ایک چادر تھی جو تمام بدن پر اوڑھی ہوئی تھی ایک مقتدی نے امام سے کہا کہ اس طرح سے نماز مکروہ ہے اس پر امام صاحب نے جواب دیا کہ اسی طرح پڑھاؤں گا جس کی مرضی ہو پڑھو اور جس صاحب کی مرضی نہ ہو نہ پڑھو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

ننگے سر نماز پڑھنا اور پڑھانا جب کہ عمامہ اور ٹوپی موجود ہو مکروہ ہے۔ معزز لباس پہن کر نماز پڑھنا اور پڑھانا چاہئے۔ تاہم فریضہ صورت مذکورہ سے ادا ہو جاتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو