جس کی بیوی گھاس کاٹتی ہو اس کی امامت
سوال
جس امام کی بیوی گھاس کاٹتی ہو ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟
جواب
اگر تنگ دستی اور عسرت کی وجہ سے مجبوراً باہر جا کر گھاس کاٹتی ہے کہ بغیر اس طرح کے کام کے گزارہ نہیں ہوتا اور اپنی حیثیت کے موافق میلے کچیلے کپڑوں میں جاتی ہے۔ اور چہرہ نامحرم کے سامنے نہیں کھولتی تو اس میں مضائقہ نہیں اس سے اس کے شوہر کی امامت میں فرق نہیں آتا اگر کوئی اور صورت ہے تو اس کو لکھ کر دریافت کر لیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔