الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غسال میت کی امامت

سوال

غسال امامت نماز کا فریضہ ادا کر سکتا ہے یا نہیں اور اگر کر سکتا ہے تو کیا انہیں کپڑوں سے امامت کر سکتا ہے جن کو پہنے ہوئے میت کو غسل دیا تھا۔ جواب بسند ہو۔

جواب

میت کو غسل دینا مسلمانوں کے ذمہ فرض کفایہ ہے جیسا کہ اس پر نماز جنازہ پڑھنا فرض کفایہ ہے۔ والصلواة عليه فرض كفاية كدفنه وغسله وتجهيزه فانها فرض كفاية اھ در مختار. اس سے جس طرح نماز جنازہ پڑھنے والے کی امامت میں اس فرض کفایہ کی ادائیگی سے کوئی خرابی نہیں آتی اسی طرح میت کے غسل دینے والے کی امامت میں اس فرض کفایہ کی ادائیگی کی وجہ سے کچھ نقصان نہیں آتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو