امام کے لئے عمامہ
سوال
کسی مسجد کا مقررہ امام عمامہ کے ہوتے ہوئے پنجوقتہ نماز یا جمعہ ٹوپی سے پڑھاتا ہے حالانکہ جماعت میں اکثر لوگ عمامہ باندھے ہوئے ہوتے ہیں اور جماعت بھی بضد ہے کہ امام عمامه باندھ کر نماز پڑھائے مگر امام یہ کہہ کر کہ ٹوپی پہن کر بھی نماز ہو جاتی ہے کوئی حرج نہیں ہے ٹال دیتا ہے۔ ایسی حالت میں امام اور مقتدیوں کی نماز میں کراہت پیدا ہوگی یا نماز صحیح بلا کراہت سب کی ہو جائیگی؟
جواب
عمامہ باندھ کر نماز پڑھانا افضل ہے بلا عمامہ صرف ٹوپی سے بھی بلا کراہت جائز ہے۔ المستحب ان يصلى الرجل في ثلاثة اثواب قميص وازار وعمامة اما لوصلى في ثوب واحد متوشحاً به جميع بدنه کازار الميت تجوز صلواته من غير كراهة وتفسيره ما يفعله القصار في المقصرة كبيرى ص ۱۹۲ –
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔