الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام کے لئے عمامہ

سوال

کیا امامت کے وقت عمامہ کا سر پر لپیٹنا لازمی ہے اور اگر کوئی شخص بوقت امامت عمامہ نہ لپیٹے تو آیا اس کا نماز پڑھانا درست ہو گا یا نہیں اور عمامہ کا لپیٹنا سنت ہے یا کیا؟

جواب

عمامہ باندھ کر نماز پڑھانا مستحب ہے لیکن بلا عمامہ کے بھی بلا کراہت درست ہے البتہ جس جگہ عمامہ کا اتنا رواج ہو کہ بغیر عمامہ کسی معزز مجلس میں نہ جاتے ہوں بلکہ اپنے گھر سے بھی نہ نکلتے ہوں تو ایسی جگہ بلا عمامہ نماز پڑھانا اور پڑھنا مکروہ ہے۔ کذا فی نفع المفتی والسائل۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو