جس کی اہلیہ اُستانی ہو اس کی امامت
سوال
ہماری مسجد کے ایک امام مدرسہ کے استاذ ہیں اور ان کی اہلیہ بھی ایک مدرسہ بنات کی استانی ہے بعض لوگ اسے کراہت وعدم جواز امامت کا حکم دیتے ہیں۔ کیوں کہ ان کی اہلیہ اُستانی ہیں۔ ایسے امام صاحب کی امامت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
امام صاحب اور ان کی اہلیہ صاحبہ اگر احکام شرع کی پابندی کے ساتھ تعلیم دیں تو اس کی وجہ سے امامت میں نقصان نہیں آئے گا۔ بلاشبہ ان کے پیچھے نماز درست ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔