الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص پنجگانہ نماز پڑھتا ہے اس کو امامت جمعہ کے لئے

سوال

تجویز کیا جائے سوال: دو مسجدوں کے اماموں میں ایک امام روزانہ چار وقت نماز پڑھتا ہے صبح کی نماز نہیں پڑھتا قضا پڑھتا ہے دوسرا امام با قاعدہ پنج گانہ نماز کا پابند ہے۔ اب دونوں اماموں میں نماز جمعہ کے لئے کس کا انتخاب کیا جائے کون افضل ہے؟

جواب

جو شخص پانچوں نمازوں کو وقت پر ادا کرتا ہے اور اس میں امامت کے دیگر اوصاف بھی موجود ہیں اس کو ہی امام جمعہ تجویز کیا جائے اور جو نماز قضا کرنے کا عادی ہے اگر ایک ہی وقت کی قضا کرتا ہو تو اس کو امام نہ بنایا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو